Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی فوری یکسوئی کی ہدایت

عوامی مسائل کی فوری یکسوئی کی ہدایت

کریم نگر /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر پیر کو پرجاوانی میں عوام سے موصول درخواستوں کو متعلقہ عہدیداران خصوصی توجہ کے ساتھ یکسوئی کرنے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندرا نے ہدایت کی ۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں انہوں نے ضلعی عہدیداران تحیلصاران کے ساتھ پرجاوانی ، ڈائیل یوور کلکٹر زیر التواء درخواستوں پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام میں موصول شکایتوں کی ایک ہفتہ میں پرجاوانی میں موصول درخواستوں کی ایک ماہ میں یکسوئی کرکے ان کو اطلاع دیں ۔ عوام دور دراز مقامات سے وقت نکال کر اور سفر کررکے اپنے مسائل ککی یکسوئی کا یقین و بھروسہ کے ساتھ ضلع مستقر کو آکر اپنے مسائل پیش کرتے ہیں ۔ ان کے بھروسہ کو ٹھیس نہ پہونچاتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کرکے عوام میں حکومت پر اعتماد و بھروسہ پیدا کریں ۔ ضلع میں اب تک ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کو 303 مسائل فون کے ذریعہ بتائے جانے پر 237 کی یکسوئی کی گئی ۔ 66 زیر التواء ہیں۔ اسی طرح پرجاوانی پروگرام میں اب تک 17082 درخواستیں موصول ہونے پر 14494 کی یکسوئی کی گئی 2588 کی یکسوئی کیا جانا ہے ۔ پرجاوانی میں ایک مہینہ سے زیادہ زیر التواء 1025 درخواستیں ہیں ۔ جس میں 686 ضلعی عہدیداران کے پاس 206 تحصیلداروں کے پاس 133 ایم پی ڈی اوز کے پاس ، زیر التواء ہیں ۔ اس کی فوری یکسوئی کرنے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ متعلقہ عہدیداران وقت پر پرجاوانی کے مسائل کی یکسوئی نہ کرنے والے عہدیداران پر ضلع کلکٹر ان پر ضروری کارروائی کریں گے انتباہ دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، پی ڈی ہوازنگ نرسمہا راؤ ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، ڈی آرڈی اے بی ڈی ا رونا شری ، ڈواما پی ڈی گنیش ، ڈی پی آر او پرساد ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار ڈاکٹر راجیشم و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT