Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی اور وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح

عوامی مسائل کی یکسوئی اور وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح

محبوب نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی اپنے انتخابی منشور پر مکمل عمل کرے گی ۔ علاقہ تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی کیونکہ تلنگانہ کے عوام نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی ہے ۔ ان خیالات کااظہار اے پی جتیندر ریڈی نومنتخب رکن حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر نے اپنی قیامگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس م

محبوب نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی اپنے انتخابی منشور پر مکمل عمل کرے گی ۔ علاقہ تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی کیونکہ تلنگانہ کے عوام نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی ہے ۔ ان خیالات کااظہار اے پی جتیندر ریڈی نومنتخب رکن حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر نے اپنی قیامگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں آج دوپہر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پسماندگی کو بھولادیا جائے اور نئی تعمیری و ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں شامل مسائل اور وعدوں کو بہرحال پورا کیا جائے گا ۔ تمام طبقات کو مساوی ترقی مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ سنہرا تلنگانہ کے سی آر کا خواب تھا جو اب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ انہوں نے ضلع محبوب نگر کی پسماندگان اور مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پالمور پراجکٹ کی تکمیل ایم پی فنڈ سے کی جائے گی ۔ ضلع کے وزراء کے ساتھ بہتر تال میل پیدا کرتے ہوئے تیز رفتار ترقیاتی کام انجام دئے جائیں گے ۔ ڈبل ریلوے لائین کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے کام کا آغاز کرانا میرا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمہیں ووٹ دیا ہے ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ان کے سارے مسائل کی تکمیل ہماری ذمہ داری ہے اور میں ہمیشہ اپنے وعدے کے مطابق عوام کے بیچ رہوں گا ۔ اس موقع پر محمد محسن خان ، سلطان ، عثمان صاحب نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر محمد ادریس سراجی نے اے پی جتیندر ریڈی سے اپیل کیکہ وہ بحیثیت نمائندہ جمعیتہ علماء گذارش کرتے ہیں کہ خصوصاً مسلم اقلیتوں کے مسائل کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں اور ان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے جامع پلان ترتیب دیں ۔ اس موقع پر وٹھل راؤ آریہ صدر ضلع ٹی آر ایس کلیم صابری ، ایم اے رحیم ، سریندر ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT