Monday , November 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی میں ریاستی و مرکزی حکومتیں ناکام

عوامی مسائل کی یکسوئی میں ریاستی و مرکزی حکومتیں ناکام

کاغذ نگر تحصیلدار آفس کے روبرو دھرنا، سی آئی ٹی یو ضلع صدر ایم سرینواس کا خطاب

کاغذنگر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر تحصیلدار آفس کے روبرو آج 17جنوری کو سی آئی ٹی یو (CITU) اور ٹی ماس کی جانب سے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس ایک روزہ دھرنا پروگرام میں سی آئی ٹی یو ضلع صدر ایم سرینواس، ٹی ماس صدر اے راجیا، بی نرسیا اور سی آئی ٹی یو ٹاون صدر ایم آنند اور اشوک کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس، مڈ ڈے میلس ورکرس، آشا ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو ضلع صدر ایم سرینواس اور ٹی مارس صدر اے راجیا نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی بی جے پی حکومت عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ہے اور جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے اور دونوں حکومتیں عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی اور مسلم میناریٹی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو قائدین نے حکومت کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہونے پر ہر گھر کو ایک نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حالت یہ ہوچکی ہے کہ ریاستی حکومت روزگار فراہم کرنے کے بجائے بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عارضی ڈیوٹی انجام دینے والوں کو ماہانہ 18 ہزار روپئے تنخواہ ادا کرنا چاہیئے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں سی آئی ٹی یو کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا انتباہ دیا۔ بعد ازاں تحصیلدار رام موہن راؤ کو سی آئی ٹی یو اور عارضی ملازمین کی جانب سے یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس پربھاکر ریڈی نے پولیس کا بندوبست کیا۔

منچریال میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کا واقعہ
منچریال۔/17جنوری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں کالج روڈ علاقہ میں واٹر ٹینک کے قریب واقع موظف ٹیچر مسز وجیہ لکشمی اور مسٹر رویندر راؤ کے مکانات میں جو اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دوسرے مقامات گئے ہوئے تھے کل رات نصف شب کے بعد چند نامعلوم افراد نے قفل شکنی کرتے ہوئے مذکورہ مکانات میں داخل ہوگئے اور وجیہ لکشی کے مکان میں الماری سے 4 ہزار روپئے نقد اور 3 سونے کی انگوٹھیاں اور رویندر راؤ کے مکان سے دو ہزار روپئے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ بات ایس آئی منچریال مسٹر جی سرینواس نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مالکین مکان کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارقین کو جلد از جلد پکڑ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT