Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

عوامی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا دورہ جگتیال اور خطاب
جگتیال۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمارا گاؤں ہمارا رکن پارلیمنٹ کے تحت جگتیال منڈل کے موضع چلگل میں رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کلوا کنٹہ کویتا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کئی قائدین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کے کویتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی اور جانکاری کیلئے ہی حلقہ جگتیال کا تفصیلی دورہ کیا ہے اور کہا کہ موجودہ عوامی مسائل کی سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کا مقصد سنہرے تلنگانہ کا قیام ہے، دیہی ترقی اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہی گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس موقع پر عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے عوام سے درخواستیں حاصل کی گئیں اور مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ انہوں نے حلقہ جگتیال ٹاٹ پلی سے اپنے دورہ کا آغاز کیا جہاں پر عوام نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع چرلہ پلی میں تعمیر کی جانے والی 3لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔بعد ازاں جگتیال منڈل سے ایک گاؤں جسکی ترقی کیلئے متبنی لیا گیا، موضع انترگاؤں پہنچ کر وہاں پر 1.20کروڑ کی لاگت سے تعمیر کرد33KV سب اسٹیشن کا افتتاح کیا۔گلف متاثرین کے مسائل کی یکسوئی اور وہاں پر فوت ہونے والوں کی میتوں کو یہاں پر منتقل کرنے کیلئے آسانی پیدا کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر انہوں نے راجہ رام موضع سے نرسنگا پور موضع کیلئے روانہ ہوئیں جہاں پر آج رات شب بسری کریں گی۔ اس موقع پر عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں گی۔ان کے ہمراہ ٹی آر ایس کارکنوں اور قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار اور ڈاکٹر گنگاریڈی، دیویندر نائیک، محمد امین الحسن، محمد افضل بیگ، محمد عبدالقادر مجاہد، کلیم الدین حامد اور دیگر موجود تھے۔ کل صبح وہ سارنگاپور منڈل کیلئے روان ہوں گی اور وہاں پر کل شب بسری کے بعد دوسرے دن رائیکل منڈل کیلئے روانہ ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT