Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی کو اولین ترجیح

عوامی مسائل کی یکسوئی کو اولین ترجیح

کریم نگر میں رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کا اظہار خیال
کریم نگر /24 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجھ پر عوام نے اعتماد کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ میں ان کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہونچاؤں گا ۔ ان کے سوالات کا تشفی بخش جواب دوں گا جو وعدے حکومت نے کئے ہیں ان کو پورا کرنے کی مکمل کوشش کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کتہ پلی منڈل میں ناگولا ملیال موضع ویملواڑہ پی ڈبلیو ڈی روڈ سے ناگولہ ملیال تک 140 کروڑ کے خرچ تعمیری کام ، آنگن واڑی یوجنا مہیلا سنگھٹوں کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر منعقد تقریب میں ایم ایل اے نے کہا کہ عوام نے مجھے دوبار دو معیادوں کیلئے منتخب کیا ۔ اب یہ میرا فریضہ ہے کہ میں آپ کا قرض اتاروں آپ کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کروں ، اسی مقصد کو لیکر میں کام کر راہ ہوں ۔ میں آپ کے بیچ میں رہ کر آپ کی خدمت کروں گا ۔ آپ کے سوال کا ہر جواب دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اچم پلی سے آنے بارش کے پانی کی روک تھام کیلئے فیلڈ نلا کنال رکاوٹ میں ہے ۔ کنال کی تعمیر سے 6 مواضعات ریگستان میں تبدیل ہونے کو پہونچ جائیں گے۔سابق میں اچم پلی کے پاس سیلاب کے پانی کی روک تھام کیلئے منم بنائی گئی لیکن وہ بھی فائدہ مند نہیں ہے ۔ تلنگانہ کے حصول کے بعد کے سی آر نے اولین ترقی کیلئے دیہاتوں کو ترجیح دی ۔ 1.40 کروڑ سے ناگولہ پلی میں سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ تین ماہ میں سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا ۔ تلنگانہ میں کریم نگر منڈل کو مثالی نمونہ بنادیا جائے گا ۔ آمد و رفت کی آسانی کی وجہ سے ترقی ہوجائیگی ۔ اس موقع پر ایم پی پی واملہ رمیش ، اے ایم سی وائس چیرمین راجو راؤ ، سرینو ایم پی ٹی سی سرینواس و دیگر قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT