Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کا عزم

عوامی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کا عزم

کریم نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک میں شامل ہوکر تلنگانہ جدوجہد میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے ریاست آندھراپردیش سی ایم کے خلاف کرن کمار ریڈی حکومت کے خلاف پروگراموں میں حصہ لیا ۔ مرکزی حکومت کے احکامات کو بھی نظر اندازہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ گیٹ کے روبرو اور پارلیمنٹ کے اندر دھرنا دیا ۔ میری کامیابی کیلئے کسی کو بھی قصور

کریم نگر /21 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ تحریک میں شامل ہوکر تلنگانہ جدوجہد میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے ریاست آندھراپردیش سی ایم کے خلاف کرن کمار ریڈی حکومت کے خلاف پروگراموں میں حصہ لیا ۔ مرکزی حکومت کے احکامات کو بھی نظر اندازہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ گیٹ کے روبرو اور پارلیمنٹ کے اندر دھرنا دیا ۔ میری کامیابی کیلئے کسی کو بھی قصوروار نہیں ٹھراؤں گا ۔ میں عوام کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں ۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں آپ ہی کے ساتھ رہ کر آپ کے مسائل کو حل کرتا رہوں گے ۔ پونم پربھکر منڈل مستقر پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ نئی ریاست تلنگانہ بن رہے چیف منسٹر کے سی آر کو رکن پارلیمنٹ ونود کمار کو ایم ایل اے بالکشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ کے سی آر کی تقاریر اور بیانات پر عوام نے انہیں حکومت قائم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔اپنے وعدوں پر عمل آوری کا انہو ںنے کے سی آر کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی ناقابل برداشت ہوگی ۔ پارٹی کارکنوں کی حفاظت کی ذمہ داری کانگریس قائدین کی ہوگی ۔ کارکنوں کی اس وقت حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ اس اجلاس میں سابق رکن اسمبلی آرے پلی موہن سنگل ونڈو چیرمین چنتاپلی رویندر ریڈی ، منڈل پارٹی صدر موہن ریڈی ، ڈی سرینواس ، آر نرسیا ، کے راجیا ، مہیپال ریڈی ، دیویندر ، جے رام ، انجیا ، سرینواس ، رویندر ریڈی ، کنکیا ، جی سنتوش اطراف و اکناف کے مواضعات سے آئے ہوئے کاگنریس کے ذیلی تنظیموں ، اداروں کے قائدین و ذمہ داران شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT