Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کے حل اور عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

عوامی مسائل کے حل اور عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

جوائنٹ کلکٹر منچریال مسٹر سریندر راؤ کا بیان

منچریال /19 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی مسائل و شکایات کی عاجلانہ یکسوئی کی ذمہ داری تمام سرکاری عہدیداروں کی ہے یہ بات ہفتہ واری یک روزہ عوامی شکایتی اجلاس میں عوام سے ان کے مسائل و شکایات پر مبنی درخواستوں کی وصولی کے موقع پر کہی اور سرکاری عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ واری اجلاس میں قبل ازیں منعقدہ اجلاسوں میں عوامی موصولہ درخواستوں کی یکسوئی و حل کے متعلق تمام مکمل تفصیلات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں لکشٹی پیٹ کی متوطن لکشمی نامی خاتون نے بیت الخلاء کے تعمیری بلوں کی عدم منظوری کی شکایت پیش کی ۔ کسنے پلی کا رہنے والا رمیش نامی شخص نے اپنے درخواست میں ضلع کلکٹر سے گذراش کی ہے کہ وہ غریب مزدور ہے ۔ اس کو گذشتہ عرصہ سے کوئی مزدوری کا کام نہیں مل رہا ہے ۔ اس کو کسی سرکاری یا خانگی ادارہ میں کام دلایا جائے ۔ نارلہ پور گاؤں کی متوطن بھوانی نامی خاتون نے کلکٹر سے گذارش کی ہے کہ اس کی زرعی اراضی میں چند افراد اس کی اجازت کے بغیر کاشت کر رہے ہیں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی اراضی واپس دلائی جائے ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر نے تمام موصولہ درخواستوں کو متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ فوراً اس خصوص میں عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں کام کے عمل آوری کی رپورٹ پیش کریں ۔ اس اجلاس میں جے سی کے علاوہ ڈی آر او مسرز پرینکا ، ڈی ایم ڈیلیو مسرز شیاملا دیوی کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT