Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / عوامی نظام تقسیم کے تحت چاول ، کھاد کا ذخیرہ ضبط

عوامی نظام تقسیم کے تحت چاول ، کھاد کا ذخیرہ ضبط

ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے کھمم میں اچانک دھاوے
حیدرآباد۔ 13 اگست (پی ٹی آئی) تلنگانہ ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ضلع کھمم میں اچانک دھاوا کرتے ہوئے 2.57 کروڑ روپئے مالیتی عوامی نظام تقسیم کے تحت چاول اور کھاد کا ذخیرہ ضبط کرلیا۔ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے پالونچہ علاقہ میں 11 اگست کو دھاوے کئے تھے جہاں 210 کنٹل چاول ضبط کیا گیا۔ اس کی مالیت 3.78 لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ اس کے علاوہ ایک لاری کو بھی ضبط کیا گیا تھا۔ تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف پالونچہ پولیس اسٹیشن میں فوجداری مقدمات درج کئے گئے ۔ایک اور دھاوا 12 اگست کو اینکور میں کیا گیا جہاں پی ڈی ایس کے 200 کنٹل چاول مالیتی 3.60 لاکھ روپئے اور ایک لاری ضبط کی گئی ۔ اس معاملے میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح فرٹیلائیزر ڈیلر کرشنا جنرل پر اچانک دھاوا کرنے پر یہ پتہ چلا کہ یہاں کھاد کا کافی ذخیرہ موجود ہے جسے دستاویزات کے بغیر فروخت کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں 2.5 کروڑ روپئے مالیتی کھاد کا ذخیرہ ضبط کیا گیا۔ پروپرائٹر کرشنا جنرل گنا کرشنا مورتی کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT