Friday , February 23 2018
Home / جرائم و حادثات / عوامی نمائندوں کو دھوکہ دینے والا شاطر شخص گرفتار

عوامی نمائندوں کو دھوکہ دینے والا شاطر شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے ایک ایسے شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے کئی عوامی نمائندوں کو دھوکہ دیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بالاجی نائیڈو عرف منوہر جسے این ٹی پی سی سے برطرف کردیا گیا تھا ۔ 30 سے زیادہ دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بالاجی نائیڈو ایک عادی دھوکہ باز ہے اور سال 2008 ء سے وہ مختلف عوامی نمائندوں سے یہ ظاہر کیا کرتا تھا کہ وہ سرکاری ملازم ہے اور مرکزی حکومت کے کئی فنڈس موجود ہے جس کی اجرائی میں وہ مددگار ثابت ہوسکا ہے ۔ سابق میں اسے آندھراپردیش کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں کسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ سال اس کے خلاف پی ٹی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا ۔ بالاجی نائیڈو جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا اور عوامی نمائندوں کو دھوکہ دہی کی غرض سے انہیں فون کررہا تھا ۔ گرفتار دھوکہ باز کو عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT