Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی ہمہ جہت ترقی بی جے پی کا نصب العین

عوامی ہمہ جہت ترقی بی جے پی کا نصب العین

کریم نگر میں بی جے پی کسان مورچہ جنرل سکریٹری سگناکر راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/5 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی ہمہ جہت ترقی ہی بی جے پی کا اہم منصوبہ ومقصد ہے ۔ کسان مورچہ بی جے پی جنرل سکریٹری سگناکر راؤ نے یہ بات کہی۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی اٹراسٹی قانون میں ترمیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا تو ترمیم شدہ قانون کے مطابق متعلقہ طبقات کے تحفظ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے خیال کرتے ہوئے مرکزی حکومت فیصلہ آنے کے بعد کام کے چھ دنوں میں دوبارہ نظرثانی کی درخواست داخل کردی ہے۔ اس تعلق سے محض سیاسی مفاد کے حصول کیلئے کانگریس، ٹی آر ایس قائدین غلط پرچار کررہے ہیں اور حکومت پر غلط الزامات لگائے جارہے ہیں۔ آزادی مل کر 70سال ہورہے ہیں اس میں 60 برس کانگریس کی حکومت رہی ہے لیکن کانگریس پارٹی ان طبقات ایس سی، ایس ٹی، پچھڑے قبائیلی گریجن کی غربت کو دور نہیں کرپائی۔انہوں نے سوال کیا کہ چھوت چھات اور نچلے طبقات کی غربت کو دور کرتے ہوئے ان کی ترقی کی کوشش کیوں نہیں کی۔ مرکزی وزارت کے عہدہ پر خدمات انجام دیتے ہوئے جے پال ریڈی نے یہاں پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا یہ کہنا کہ مرکزی حکومت ایس سی، ایس ٹی کے ترمیم شدہ قانون کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے حوالے کردی ہے کہنا ان کی لاعلمی ہے یا الزام تراشی صحیح اقدام نہیں ہے۔ امبیڈکرکو قانون ساز کونسل اجلاس میں قدم نہ رکھنے کیلئے انہیں دو مرتبہ ناکام کون کیا وہ کانگریس پارٹی ہی تو تھی۔ ریاست میں دلتوں سے وعدہ کیا تھا کہ پہلا چیف منسٹر دلت ہوگا۔ تین ایکر زمین ہر دلت خاندان کو دی جائے گی کہا تھا ، آج ٹی آر ایس کیا کررہی ہے سبھی جانتے ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی سب پلان کے فنڈز کو بھی دیگر ضروریات کے لئے خرچ کرلیا گیا۔ کاگ رپورٹ کے سی آر ٹی آر ایس حکومت کے بارے میں کیا اعلان کیا سبھی جانتے ہیں یہ سب بھلایا نہیں گیا، عوام جانتے ہیں۔ کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین جھوٹا پروپگنڈہ چھوڑ دیں۔ دلتوں سے تمہیں کس قدر ہمدردی ہے یہ سبھی جانتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں کنا نوتنی، درگم ماروتی، سجاتا ریڈی، مادھوی ، جی ملیشم ، جی پرشانت ریڈی وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT