Friday , August 17 2018
Home / سیاسیات / عوام بی جے پی سے خوش نہیں ‘ نتائج عکاس : شیوسینا

عوام بی جے پی سے خوش نہیں ‘ نتائج عکاس : شیوسینا

ممبئی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے آج کہا کہ گجرات میں عوام بی جے پی سے خوش نہیں ہیں ۔پارٹی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں۔ بی جے پی حالانکہ ریاست میں اقتدار حاصل کر رہی ہے لیکن اسے اپنی سابقہ نشستوں کی تعداد میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کانگریس کی نشستوں کی تعداد میں خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے ۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے گجرات ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے سارے ملک میں اقتدار حاصل کیا تھا لیکن اگر گجرات کے عوام ہی بی جے پی سے خوش نہیں ہیں تو ان کی نفسیات کا پتہ چلتا ہے ۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ملک کے عوام کیا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ گجرات کے عوام کی ذہنیت کو سمجھے اور اس وجہ کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں۔ راجیہ سبھا رکن نے ادعا کیا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ایک بھی مسئلہ پر کامیابی نہیں ملی ہے ۔ ان میں سکیوریٹی ‘ کشمیر ‘ پاکستان ‘ نوٹ بندی ‘ بیروزگاری اور کسانوں کی خود کشی کے مسائل تھے اور بی جے پی نے ان سب کو پس پشت ڈال دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT