Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / عوام بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں : سونیا

عوام بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں : سونیا

بھیوانی (ہریانہ ) /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کی جانب سے لائے گئے دیہی روزگار پروگرام اور اراضی حصول قوانین کو کمزور کردینے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج عوام سے کہا کہ وہ بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ ہریانہ میں بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ

بھیوانی (ہریانہ ) /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کی جانب سے لائے گئے دیہی روزگار پروگرام اور اراضی حصول قوانین کو کمزور کردینے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج عوام سے کہا کہ وہ بی جے پی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔ ہریانہ میں بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل نے عوام کو بے وقوف بنایا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں مفاد حاصلہ پارٹیوں کا اصل مقصد اقتدار پر قبضہ کرنا ہے ۔ سونیا گاندھی نے ہریانہ کے ضلع تھوسم میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سامنے انتخابات ہیں ،/15 اکٹوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ، ہمارے حریف پارٹیاں اقتدار حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کررہی ہیں ۔ یہ لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں بلکہ جیلوں سے بھی باہر آکر ووٹ مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ پر بھی تنقید کی جو رشوت کیس میں 10 سال کی سزاء کاٹ رہے ہیں جبکہ وہ صحت کی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرکے انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ انہوں نے یہ ریمارک کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی کو اقتدار حاصل ہوا تو وہ تہاڑ جیل سے بھی حلف لیں گے ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ جیل سے سرکار چلانے والوں کو بھی کرسی چاہئیے ۔ دیگر پارٹیاں بھی اقتدار میں اپنا حصہ چاہتی ہیں ۔ یہ لوگ آپ کی خدمت کرنے کے لئے اقتدار نہیں چاہئے بلکہ اپنی مفاد کے لئے ووٹ لے رہے ہیں ۔ ہریانہ کی ترقی کا ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ صدر کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ اہم ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پہلے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ کیا تھا اور صرف وقت ہی بتائے گا کہ کیا پایا کیا کھویا ۔ مگرایک چیز انہوں نے یہ کی کہ ان کے فیصلوں سے امریکی دوا ساز کمپنیوں کو فائدہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT