Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / عوام دو مرتبہ ووٹ دیں‘شردپوار کا متنازعہ ریمارک

عوام دو مرتبہ ووٹ دیں‘شردپوار کا متنازعہ ریمارک

نوی ممبئی۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور این سی پی سربراہ شردپوار نے آج متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ مرحلہ وار انتخابات کا فائدہ اٹھائیں اور دو مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ پہلے وہ اپنے آبائی مقام اور اس کے بعد دوسری مرتبہ کام کے مقام پر رائے دہی میں حصہ لیں ۔ مغربی مہاراشٹرا کے ضلع سے تعلق

نوی ممبئی۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر اور این سی پی سربراہ شردپوار نے آج متنازعہ ریمارک کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ مرحلہ وار انتخابات کا فائدہ اٹھائیں اور دو مرتبہ حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ پہلے وہ اپنے آبائی مقام اور اس کے بعد دوسری مرتبہ کام کے مقام پر رائے دہی میں حصہ لیں ۔ مغربی مہاراشٹرا کے ضلع سے تعلق رکھنے والے متھاڈی ورکرس ( ساز و سامان اٹھانے والے ) سے خطاب کرتے ہوئے شردپوار نے کہا کہ گذشتہ 2009ء میں ستارا اور ممبئی میں رائے دہی ایک ہی دن مقرر تھی ۔

لوگ اپنے آبائی مقام چلے گئے لیکن اس بار ستارا میں 17اپریل اور نوی ممبئی میں 24اپریل کو رائے دہی مقرر ہے ۔ انہوں نے اے پی ایم سی مارکٹ میں منعقدہ اس جلسہ سے خطاب کے دوران کہا کہ ستارا میں آپ گھڑی( این سی پی انتخابی نشان) کو ووٹ دیجئے ۔اس کے بعد 24اپریل کو نوی ممبئی لوٹ جائیں اور این سی پی کے حق میں ووٹ دیں۔ اس پر جلسہ عام میں قہقہے گونج اٹھے ۔ شردپوار نے تاہم رائے دہندوں کو ضروری احتیاطی اقدام کے بارے میں آگاہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ رائے دہی کے بعد انگلی پر سیاہی کا نشان ضرور مٹادیں ۔ این سی پی سربراہ نے یہ ریمارک اس وقت کیا جبکہ ایک دن پہلے ان کی پارٹی کے ایم ایل سی دھننجئے منڈے نے یہ انکشاف کیا تھا کہ 2009ء انتخابات میں انہوں نے اپنے چچا اور بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے کی ایماء پر ضلع بیڑ میں بوگس رائے دہی کروائی تھی۔ تاہم اب وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے چچا کیلئے ایسی کوئی بوگس رائے دہی نہ ہو ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT