Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی خواہش

عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی خواہش

عادل آباد میں منعقدہ اجلاس سے ڈی آئی جی کا خطاب

عادل آباد۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد اور نرمل اضلاع میں عیدالاضحی اور گنیش تہوار کیلئے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری عادل آباد ایس پی ایم سرینواس کو انجام دینے کی ہدایت کریم نگر رینج ڈی آئی جی سی روی شرما نے دی ہے۔ عید و گنیش تہوار میں پولیس انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے ڈی آئی جی عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے نرمل، عادل آباد پولیس عہدیداروں کا جائزہ اجلاس مستقر کے گیسٹ ہاؤز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کی جانب سے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لاتے ہوئے 24 گھنٹے عوامی شکایتوں کی یکسوئی کی ہدایت دی۔ امن کمیٹی اورگنیش پنڈال کمیٹی اراکین کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں عید و تہوار کا پرامن انعقاد عمل میں لانے کا مشورہ دیا۔ رات کے اوقات میں متعلقہ ڈی ایس پی کو گشت کرنے کی ہدایت دی۔ جبکہ عوام کو افواہوں پر توجہ نہ دینے، موبائیل یا ایس ایم ایس، واٹس ایپ، فیس بُک پر حاصل ہونے والے کسی بھی طرح کے نامناسب بیانات کی اطلاع پولیس کو دینے کا مشورہ دیا۔ بعدازاں ضلع ایس پی ایم سرینواس نے مستقر عادل آباد کی سرحد پر واقع بین گنگا ندی کا مشاہدہ کرتے ہوئے گنیش نمرجن کے آخری دن کثیر تعداد میں مورتیوں کا وسرجن کی بناء معقول پولیس بندوبست کرنے متعلقہ ڈی ایس پی کو ہدایت دی جس پر ڈی ایس پی نے 30 پولیس جوانوں کو تعینات کرنے سے اتفاق کیا۔ عادل آباد ، اوٹنور پولیس عہدیداروں کے منعقدہ اجلاس میں ایس پی سرینواس نے انہیں ہر وقت پابندی سے خدمات انجام دینے کی ہدایت دی۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ کو فوری طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ضلع میں موجودہ زیرتربیت 260 پولیس جوان، ٹی ایس ایس پی کے 50 افراد کی بھی اس موقع پر خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ نرمل اور عادل آباد میں انتظامات کیلئے مقامی پولیس ناکافی تصور کرتے ہوئے دیگر اضلاع سے پولیس فورس طلب کی جارہی ہے۔ اس اجلاس میں ڈی ایس پیز لکشمی نارائنا، ای چندرا پربھا، کے سیتا راملو، سی آئیز میں پی سریش، ٹی سوامی، کے پرشوتم، پی سرینواس، گنپت جادھو، اے ایس آئیز میں سرینواس، ایل راجو، ڈی موہن، کے نریش، بی سرینواس، اسپیشل برانچ اے ایس آئی انورالحق، جی رمنا بھی موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT