Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام سے دوستانہ طرز عمل رکھنے کا مشورہ : پولیس کمشنر کملاسن ریڈی

عوام سے دوستانہ طرز عمل رکھنے کا مشورہ : پولیس کمشنر کملاسن ریڈی

کریم نگر /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر بندوبست میں شامل ملازمین پولیس کی خدمات انتہائی دوستانہ ماحول میں انجام دئے جانے کی کوشش کریں ۔ کریم نگر کمشنر پولیس کریم نگر کملاسن ریڈی نے مشورہ دیا ۔ کمشنریٹ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس میں گنیش نوراتری و عیدالاضحی کے سلسلے میں پولیس کانسٹیبلس کو بندوبست انتظامی امور کے سلسلے میں شعور بیداری تربیت دی جانے کے دوران کہا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس پولیس پر عوام کی نظر رہتی ہے ۔ اس لئے ملازمین پولیس انتہائی ذمہ دارانہ طور پر صبر و تحمل کے ساتھ خدمات انجام دیں اور کہا کہ تاحال شہر میں ایک ہزار سی سی کیمرے لگائے جاچکے ہیں کون کس طرح سے خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہے یہ بہ آسانی پتہ چل جائے گا ۔ اس لئے اوقات سے کچھ دیر پہلے ہی ڈیوٹی پر حاضرہونا چاہئے ۔ ڈیوٹی کے دوران تساہل پر سخت کارروائی ہوگی ۔ ذمہ دارانہ ڈیوٹی انجام دینے والوں کو حوصلہ افزائی ایوارڈ بھی دئے جائیں گے ۔ اس اجلاس میں اے سی پی جے راما راو سی آئی سرینواس مہیش گوڑ آر آئی گنگادھر و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT