Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عوام سے ہفتہ میں 3 دن ملاقات کمشنر پولیس سائبر آباد کا اعلان

عوام سے ہفتہ میں 3 دن ملاقات کمشنر پولیس سائبر آباد کا اعلان

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے عوام سے ہفتہ میں تین دن ملاقات کا فیصلہ کیا ہے اور احکام جاری کردیئے ۔ وہ پیر، چہارشنبہ اور جمعہ کو عوام کیلئے شام 4 بجے تا 5 بجے دستیاب رہیں گے جبکہ پولیس ملازمین کیکے مسائل اور شکایات کی سماعت کیلئے وہ انھیں دنوں 3 تا 4 بجے دستیاب رہیں گے۔ سائبرآباد پولیس کمشنرس ہفتہ میں 6 دن عوام کیلئے وقت دیا کرتے تھے اور شکایات کی سماعت اور یکسوئی بھی کرتے تھے۔ سابق کمشنر سندیپ شنڈلیہ نے عوامی شکایات پر تحقیقات کے بعد کئی پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT