Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / عوام فرضی انشورنس کمپنیوں سے ہوشیار رہیں : ڈپٹی کمشنر پولیس

عوام فرضی انشورنس کمپنیوں سے ہوشیار رہیں : ڈپٹی کمشنر پولیس

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر روی ورما نے عوام کو فرضی انشورنس کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں شہروں میں حالیہ دنوں میں کئی افراد کو فون کالس موصول ہوئے ہیں جن میں فون کرنے والے افراد کو آئی آر ڈی اے انشورنس کمپنی واقع ممبئی کے ذمہ داران ہونے اور انشورنس پالیسی کے تحت بونس کے طور پر خصوصی رقم کی پیشکش کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ مسٹر ورما نے بتایا کہ دھوکہ باز بڑی چالاکی سے شہریان کو ٹھگ رہے ہیں اور معصوم عوام ان کے جھانسے میں آکر فرضی انشورنس کمپنیوں کے کھاتوں میں ہزاروں روپئے منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نا معلوم افراد کی جانب سے انشورنس کمپنیوں کے ذمہ دار ان کو اپنی ذاتی تفصیلات بشمول بینک اکاونٹ نمبر و دیگر اہم تفصیلات فراہم نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT