Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / عوام مایوس ، دیوالی پر کاروبار میں انحطاط : شردیادو

عوام مایوس ، دیوالی پر کاروبار میں انحطاط : شردیادو

نئی دہلی ۔ 18 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوام مکمل طورپر مایوس اور الگ تھلگ ہوگئے ہیں، تہوار کے موجودہ سیزن میں معاشی صورتحال نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے نتیجہ میں مایوس کن ہوگئی ہے ۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شردیادو نے آج دعویٰ کیا کہ عوام غیرمحفوظ بھی محسوس کررہے ہیںکیونکہ فرقہ وارانہ طاقتیں گاؤ رکھشا ، گھر واپسی اور لو جہاد کے نام پر گزشتہ تین سال سے سرگرم ہیں۔ تہوار کے موقع پر خاص طورپر دیوالی کے موقع پر آزاد ہندوستان کے عوام پہلی بار مکمل طورپر مایوس ہیں ، غیرمحفوظ اور یکا و تنہا محسوس کررہے ہیں ، اس سے ملک کی معاشی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے جو نوٹوں کی تنسیخ اور بعد میں جی ایس ٹی سے منفی طورپر متاثر ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بازار ٹھنڈے ہیں ۔ شرد یادو نے کہاکہ تاجر اور چھوٹے تاجر ناراض ہیں کیونکہ اُن کے کاروبار ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔ جے ڈی یو کے سابق صدر جنھوں نے پارٹی کے ساتھ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ترک تعلق کرلیا ہے کہا کہ کاشتکار اپنی پیداوار کے لئے منافع بخش قیمتوں کیلئے چلارہے ہیں ۔ صارفین بھی قیمتوں میں اضافہ سے بری طرح متاثر ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نہ صرف عالمی بازاروں میں کھادوں کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کاشتکاروں اور صارفین کو منتقل کرنے سے قاصر رہی ہے بلکہ بیشتر خدمات کی قیمتیں بھی 18 فیصد ٹیکس کی وجہ سے بڑھتی جارہی ہیں۔ یہ ٹیکس پہلے 15 فیصد تھا لیکن حکومت کو عوام کی شکایتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو مالیاتی خسارے کی فکر ہونی چاہئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT