Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام مسائل حل کرنے ولیج سکریٹریز کو ہدایت

عوام مسائل حل کرنے ولیج سکریٹریز کو ہدایت

نظام آباد:21؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹیشور رائو نے کہا ہیکہ بلدی نظم ونسق کی عمل آوری میں ولیج سکریٹریوں کا اہم دخل ہوتا ہے لہذا عوامی مسائل کے حل کیلئے دلچسپی کے ساتھ کام کرنے کی ولیج اڈمنسٹریٹو آفیسر سے خواہش کی۔ 62 تربیتی ولیج سکریٹریوں سے اجلاس منعقد کیااور اس موقع پر تربیتی یافتہ عہدیداروں سے مخاطب

نظام آباد:21؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع انچارج کلکٹر مسٹر وینکٹیشور رائو نے کہا ہیکہ بلدی نظم ونسق کی عمل آوری میں ولیج سکریٹریوں کا اہم دخل ہوتا ہے لہذا عوامی مسائل کے حل کیلئے دلچسپی کے ساتھ کام کرنے کی ولیج اڈمنسٹریٹو آفیسر سے خواہش کی۔ 62 تربیتی ولیج سکریٹریوں سے اجلاس منعقد کیااور اس موقع پر تربیتی یافتہ عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظم و نسق قواعد، سرکاری احکامات، قانون کے بارے میں واقفیت حاصل کریں ۔فرائض کی انجام دہی میں دلچسپی دکھائیں۔ دیہی مسائل کو فوری حل کرنے اور دیہاتوں میں چوکسی برتنے کی خواہش کی۔ دیہی نظام میں مسائل پیدا ہونے کی صورت میں اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع دی ۔ دیہاتوں کے حدود اور جنگلات ، ریونیو ریکارڈ کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کریں۔ موسم برسات میں وبائی امراض پیدا ہونے کے امکانات ہیں قبل از وقت اقدامات کریں اور دیہاتوں میں شعور بیدار کریں ۔ اس اجلاس میں ڈی آر او راج شیکھر ، ڈی ای او گنگادھر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT