عوام نے اب راہول گاندھی کو قبول کرلیا : شرد پوار

ممبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحیثیت مجموعی گجرات کے حالات برسراقتدار بی جے پی کے مخالف ہونے کا ادعا کرتے ہوئے صدر این سی پی شرد پوار نے آج کہا کہ لوگوں نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو قبول کرنا شروع کردیا ہے اور ان کے عام جلسوں میں عوام کا کثیر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ حالانکہ برسراقتدار پارٹی نے ان کا مذاق اُڑایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT