Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / عوام نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا

عوام نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور کانگریس نے کہا کہ انتخابی نتائج زعفرانی جماعت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ عوام نے اس کی ’’تخریبی سیاست‘‘ کو مسترد کردیا ہے۔ کانگریس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے اندرون 100 دن مخالف حکومت رجحان نے جگہ بنالی ہے

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور کانگریس نے کہا کہ انتخابی نتائج زعفرانی جماعت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ عوام نے اس کی ’’تخریبی سیاست‘‘ کو مسترد کردیا ہے۔ کانگریس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے اندرون 100 دن مخالف حکومت رجحان نے جگہ بنالی ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے بتایا کہ عوام بی جے پی اور مودی حکومت کے رویہ کو پسند نہیں کرتے۔ وزیر اعظم خود خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور بی جے پی قائدین و وزراء اپنے بیانات کے ذریعہ تخریبی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور راجستھان میں کانگریس کی کامیابی نمایاں اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں دونوں ریاستوں نے پارٹی کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظاہرے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ اتر پردیش کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہاں اُن لوگوں کو مکمل اختیارات دے دیئے گئے تھے جو مبینہ طور پر ریاست میں تشدد بھڑکانے کیلئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات،مذہب اور فرقہ بندی تو دور کی بات ہے ،یہ فرقہ پرست طاقتیں شوہر اور بیوی کے درمیان بھی لڑائی پیدا کرنے کا کام کررہی تھی۔ ان کا اشارہ بی جے پی کی طرف سے اٹھائے گئے موضوع ’’لو جہاد‘‘ کی طرف تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ یہ ایسی پہلی حکومت ہے جس کے خلاف مخالف عوام رجحان اقتدار پر آنے کے اندرون 100 دن شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے خطرہ کی گھنٹی بج رہی ہے۔

مودی کا جادو ختم ہوگیا :ترنمول کانگریس
ترنمول کانگریس نے آج دعوی کیا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے مرکز میں اقتدار پر آنے کے اندرون 100 دن مودی کا جادو ختم ہوگیا ۔ عوام نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری مکل رائے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حکومت قائم ہوئے 100 دن کے اندر ہی اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ضمنی انتخابات نے یہ ثابت کردیا کہ مغربی بنگال میں فرقہ پرطاقتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ عوام نے ممتابنرجی پر اپنے بھر پور ایقان کا اظہار کیا اور یہ ثابت کردیا کہ ترنمول کانگریس کو اپنی تائید برقرار رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT