Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / عوام نے خاندانی حکمرانی کو مسترد کردیا

عوام نے خاندانی حکمرانی کو مسترد کردیا

ملک کو دوسری بار آزادی ملی ، وینکیا نائیڈو

ملک کو دوسری بار آزادی ملی ، وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کے عوام نے خاندانی حکمرانی کو مسترد کردیا اور کانگریس پارٹی کو عام انتخابات میں سزا دی ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات اکثریت کے ساتھ جیتے اور توقعات سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ۔ کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کی جیت صرف دو ہندسوں تک محدود رہی عوام نے کانگریس حلیف جماعتوں کو بھی سبق سکھایا ہے ۔ ٹامل ناڈو میں ڈی ایم کے یو پی میں بی ایس پی نے ایک نشست تک حاصل نہ کرسکی اور ایس پی کے خاندانی ارکان کے علاوہ کسی نے جیت حاصل نہ کرسکا ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتیں جنہوں نے کانگریس کی مفاہمت کی تھی ناکام رہی ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ منموہن سنگھ نے پارٹی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا ۔ صرف ماں اور بیٹے نے اپنی جماعت کے لیے مہم چلائی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو امید ہے کہ اگر مودی وزیر اعظم بن جائیں تب اچھے دن آئیں گے ۔ راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نریندر مودی کے خلاف راہول کی بیجا تنقیدوں کو مسترد کردیا ۔ انتخابی نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انتخابی نتائج اس بات کے شاید ہیں کہ ملک دوبارہ آزاد ہوا ہے اور یہ عوام کی تاریخی رائے تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT