Monday , July 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام ٹی آر ایس کی خوبیوں سے واقف

عوام ٹی آر ایس کی خوبیوں سے واقف

ساگر ڈیم کی تعمیر کے مخالفین کو انتباہ ، چیگنٹہ میں رکن اسمبلی راما لنگا ریڈی کا خطاب
مکہ راج پیٹ /6 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیگنٹہ منڈل مستقر پر منعقدہ ایک اجلاس میں مہمان خصوصی رکن اسمبلی حلقہ دوباک رامالنگاریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کئی سرکردہ کارکنوں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ ایم ایل اے نے پارٹی کھنڈرا ڈالکر تمام کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود عوام سے رکن ا سمبلی حلقہ دوباک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس مخالفین کو عوام زبردست سبق سکھائیں گی ۔ ٹی آر ایس مخالف سیاسی جماعتیں چاہے عوام سے جتنا جھوٹ کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں ۔ عوام ٹی آر ایس حکومت کی خوبیوں سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں تلنگانہ عوام مخالف جماعتوں کو منہ توڑ جواب دے گی ۔ انہوں نے علحدہ تلنگانہ تکمیل کے بعد ٹی آر ایس حکومت برسر اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ بے حد تیزی سے ترقی پر گامزن ہے ۔ کئی ایک ترقیاتی کام عمل میں آئے اور کئی چھوٹے بڑے ترقیاتی کام جاری ہے ۔ مزید ایم ایل اے نے کہا کہ ملنا ساگر ڈیم کی تعمیر کے مخالفین کیلئے سخت انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملنا ساگر ڈیم کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ اراضی کی سرابی سے کسانوں کو کافی نفع بخش ثابت ہوگی ۔ بعد ازاں ایم ایل اے سولی پیٹ رامالنگا ریڈی نے ڈبل بیڈروم کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سارے ضلع میں چیگنٹہ منڈل ڈبل بیڈروم کے کاموں میں آگے ہیں ۔ اس موقع پر رامالنگاریڈی کے ہمراہ بی وینکٹیا ، سرینواس گوڑ ، وینگاش راؤ ، زیڈ پی ٹی سی ، شوبھارانی ، ایم پی پی راما ، سجاتا ، لنگاریڈی ، پانڈو ، سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT