Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عوام پر بوجھ عائد کئے بغیر مالیہ مستحکم کیا جائیگا

عوام پر بوجھ عائد کئے بغیر مالیہ مستحکم کیا جائیگا

وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی رام کرشنوڈو کا اظہار خیال

وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی رام کرشنوڈو کا اظہار خیال
حیدرآباد 15جون ( سیاست نیوز) وزیر فینانس آندھرا پردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ آندھرا پردیش کی عوام پر زائد مالی بوجھ عائد کئے بغیر مالیہ کو مستحکم کیا جائے گا۔ اپنی وزارتی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد راما کرشنوڈو نے کہا کہ ریاستوں کی تقسیم کے باعث پہلے سال میں بجٹ خسارہ کی پابجائی مرکز کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس بات کا ریاستوں کی تقسیم سے متعلق قانون میں اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین چار سال کے دوران آندھرا پردیش کو بجٹ خسارہ کی پابجائی کیلئے جامع منصوبہ مرتب کیا جائے گا اور مرکزی سطح پر اس منصوبہ کو منظور کروانے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ ریاست کو خصوصی موقف عطا کرنے کا بی جے پی کے اپنے انتخابی منشور وعدہ کرچکی ہے ۔ لہذا اس سلسلہ میں بہر صورت عمل آوری کئے جانے بی جے پی سے توقع کا اظہار کیا ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ مرکزی حکومت کے آندھرا پردیش کو صرف دس سال کیلئے خصوصی موقف فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اعلان کیا ہے لیکن مسٹر چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت تلگودیشم حکومت آئندہ 15 سال تک کیلئے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کرنے کے مطالبہ پر اٹل رہے گی اور 15 سال تک کیلئے خصوصی موقف حاصل ہونے تک خاموشی اختیار نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT