Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو اپنے مکانات کے اطراف شجرکاری کا مشورہ

عوام کو اپنے مکانات کے اطراف شجرکاری کا مشورہ

سرپور ٹاؤن /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ایس سی ریسیڈنشیل کالج بوائز میں 3 جولائی کے روز ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز رکن اسمبلی سرپور ٹاون کونیرو کونپا اور ڈیویژنل فارسٹ آفیسر وی پرساد کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مقامی میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ، تحصیلدار رامیش بابو ، ریسیڈنشیل پرنسپل مدن موہن فارسٹ رینج آفیسر رویندر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کونیرو کونپا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقتدار حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم اور کسانوں کو تالابوں کی مرمتوں کے کاموں کے ذریعہ کسانوں کو مدد کی اور ریاست تلنگانہ سطحی پر تمام ریاست کے 10 اضلاع میں سبز و شاداب رہنے کیلئے ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ ساری ریاست میں درختوں اور شجرکاری کے ذریعہ عوام کو خوشگوار ماحول دستیاب ہو اس لئے سرکاری اداروں تمام اسکولوں ، ہاسٹلوں اور خانگی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام اپنے مکانات کے اطراف و اکناف شجرکاری انجام دینے کا مشورہ دیا گیا۔ تاکہ عوام کو آکسیجن مل سکے ۔ انہوں نے خصوصاً اسکولوں اور ہاسٹلوں میں ایک طالب علم کو تین پودے لگانا چاہئے اور ان میں 2 درخت میوہ کے اور ایک درخت سایہ کیلئے ہونا چاہئے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور سرپنچ سید خیضر حسین کے ہاتھوں ہاسٹل کے احاطہ میں شجرکاری انجام دی گئی ۔ محمد عاشق حسین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT