Wednesday , December 12 2018

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات

بودھن /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھنمسٹر ایلیا نے اپنے چیمبر میں منعدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتیہ وئے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کا عہد کرچکے ہیں ۔ جس کیلئے وہ تلنگانہ کی عوام سے راست و بلراست تعاون کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام 10 اضلاع کے بلدیات

بودھن /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھنمسٹر ایلیا نے اپنے چیمبر میں منعدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتیہ وئے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کا عہد کرچکے ہیں ۔ جس کیلئے وہ تلنگانہ کی عوام سے راست و بلراست تعاون کرنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام 10 اضلاع کے بلدیات کے صدور کے اجلاس سے چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے شہری علاقوں میں 40 حیدرآبادی ہے ۔ ان کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے حکومت نے 2500 کروڑ روپئے رقم مختص کی ہے ۔ اس رقم کا استعمال بلدیات کے درجوں کے لحاظ سے کیا جائے گا ۔مسٹر ایلیا نے بتایا کہ سات گھنٹہ طویل اجلاس سے چیف منسٹر نے مخاطب کرتے ہوئے بلدیات کے صدور کو ہدایت دی کہ شہری علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں فارہم کرنے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ مسٹر ایلیا نے کہا کہ غریب و مستحق افراد کو ان کے مقبوضہ سرکاری پلاٹس 125 گز قابضین کے حوالے کرنے فہرستیں تیار کرکے روانہ کرنے کی چیف منسٹر نے صدورنشین بلدیات کو ہدایت دی ۔ مسٹر ایلیا نے بتایا کہ بودھن شہر میں ایک ہزار تا 12 سو افراد سرکاری اراضیات پر قابض ہوئیں ۔ جنہیں بہت جلد سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ مسٹر ایلیا نے بتایا کہ بودھن شہر میں پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے 70 لاکھ رپیوں پر مبنی تجاویز پیش کئے گئے ۔ مسٹر ایلیا نے بتایا کہ بودھن شہر میں تقریباً 60 فیصد مکانات غیر مجاز تعمیر کئے گئے انہیں باقاعدہ بنانے مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں صاف صفائی کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ مسٹر ایلیا نے کہا کہ بودھن شہر میں انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے فی کس 12 ہزار روپئے رقم ادا کی جائے گی ۔ مسٹر ایلیا نے کہا کہ اس ماہ سے وظائف حسب سابق وظیفہ یابوں کے پوسٹ آفس کے کھاتوں میں رقم جمع کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مہا شیوراتری تہوار کے بعد وظائف کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ مسٹر ایلیا نے انکشاف کیا کہ شہر بودھن میں جملہ 6569 افراد کو وظیفہ منظور کئے گئے سابقہ کے مقابلے 157 وظیفے زائد منظور کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT