Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / عوام کو بیوقوف بنانا پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کا ایجنڈہ : عمر عبداللہ

عوام کو بیوقوف بنانا پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت کا ایجنڈہ : عمر عبداللہ

جموں۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کو افسپا اور دفعہ 370 کے مسئلہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے جو مشترکہ ایجنڈہ جاری کیا ہے وہ صرف ریاست کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا رول ادا کرتے ہوئے 45 سالہ عمر عبداللہ ن

جموں۔19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کو افسپا اور دفعہ 370 کے مسئلہ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت نے جو مشترکہ ایجنڈہ جاری کیا ہے وہ صرف ریاست کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کا رول ادا کرتے ہوئے 45 سالہ عمر عبداللہ نے اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ سیشن سے گورنر کے خطاب کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے یہ تاثر دیا ہے کہ افسپا کے سلسلہ میں مرکزی حکومت قطعی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں مخلوط حکومت اقتدار پر ہے پھر مرکزی حکومت کا فیصلہ کیوں؟

TOPPOPULARRECENT