Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو دھوکہ دہی کا ای مارکیٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب

عوام کو دھوکہ دہی کا ای مارکیٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب

خاتون کی شکایت پر پولیس کی کارروائی ، شاطر سارقوں کی نئی چال سے عوام کو خطرہ
حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) انٹرنیٹ کے عام ہونے کے بعد سے ای مارکیٹنگ کے رحجان میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ نئی نئی کمپنیوں کے ترغیبی پیشکش اور نئے آفر پراڈکٹس سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں اور ای مارکیٹنگ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے ۔ چونکہ گھر بیٹھے سب کام آسان ہوچکا ہے ۔ تاہم عوام کے اس ذوق مارکیٹ کے رحجان کا فائدہ اٹھاکر دھوکہ باز افراد اس راستہ سے عوام کو لوٹنے کے نئے طریقہ اپنا رہے ہیں ۔ سوائے چوکسی کے عوام کو دھوکہ دہی اور شاطر دھوکہ بازوں سے بچنا مشکل ہوگا ۔ اس طرح کا ایک واقعہ سائبرآباد کے علاقہ مادھاپور میں پیش آیا ۔ ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ایسے ریاکٹ کو بے نقاب کیا جو آن لائین سرمایہ داری کے ذریعہ عوام کو لالچ دیکر ان کا پیسہ لوٹ لیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 13 رکنی ٹولی کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ بشمول تین افراد مفرور ہیں ۔ پولیس نے راماکرشنا انمول ، راما کرشنا چکالہ ، ارپیٹ مشرا ، سائی کرشنا ، ابھیشک ، ہری کرشنا ، شکتی سائی سنگھ ترون تلاگڈہ ، آدتیہ پرامل ، کالاسائی راما کرشنا سائی تیجہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ہالی ڈے پیاکیج کے نام پر سرمایہ داری اور بھاری فائدہ بناکر عوام کو لوٹا جارہا تھا اور پرکشش آفر دیتے ہوئے نئے پراڈکٹ فروخت کرنے اور اس میں سرمایہ داری سے دوگنا فائدہ کی آس بنائی جارہی تھی ۔ مادھاپور علاقہ کی ساکن ایک خاتون سے چند دھوکہ باز رجوع ہوئے اور اس خاتون کو اپنی باتوں میں لاکر 19 اکٹوبر کے دن اس سے میٹنگ کی اور ساڑھے تین لاکھ روپئے کا سرمایہ کروایا ۔ جس کو 8 لاکھ روپئے فائدے کا لالچ دیا گیا ۔ Qnet کمپنی کے نام سے اس کو دھوکہ دیا گیا ۔ سرمایہ کے بعد خاتون نے انٹرنیٹ پر جانچ کی تو اسے پتہ چلاکہ یہ کمپنی دھوکہ باز ہے اور فوری پولیس سے رجوع ہوئی ۔ پولیس نے ٹولی کو بے نقاب کردیا اور مفرور افراد کی تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT