Wednesday , December 19 2018

عوام کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) شہر میں بے روزگار افراد کو دھوکہ دہی کا شکار بنانا بہت آسان ہوگیا ہے۔پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنے آپ کو چیف منسٹرکا پرنسپل سکریٹری ظاہر کررہا تھا۔ کبھی پرنسپل سکریٹری نرسنگ راؤ آئی اے ایس بن جاتا تو کبھی پرسنل اسسٹنٹ پرساد راؤ بن جایا کرتا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے آج اسے سکریٹریٹ کے باہر گرفتارکرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 2لاکھ 8 ہزار روپئے دو سیل فون، 3سم کارڈز اور فرضی ویزیٹنگ کارڈز کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 24سالہ سدانندم ساکن ریگونڈا منڈل ضلع ورنگل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سدانندم کو سابق میں بھی گرفتار کرلیا تھا جو سرکاری ملازمتوں کا جھانسہ دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق سدانندم سرکاری ملازمتوں کا جھانسہ دے کر 32لاکھ روپئے وصول کیا تھا۔ اس نے فرضی شناختی کارڈ تیار کرلیا اور یہ شخص چار سیل فون استعمال کرتا تھا۔ فرضی شناختی کارڈز پر ایک کارڈ پرنسپل سکریٹری سے بات کرنا چاہتا اور اس نمبر پر فون کرتا تھا تو وہ خود کو پرنسپل سکریٹری اور پی اے ظاہر کرتا تھا۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر اس شخص کو گرفتار کرلیا اور عوام بالخصوص بیروزگار اور سرکاری ملازمتوں کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد سے چوکس رہیں۔

TOPPOPULARRECENT