Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو قرض دلانے کے بہانے دھوکہ، دو گرفتار

عوام کو قرض دلانے کے بہانے دھوکہ، دو گرفتار

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) اقلیتی مالیتی کارپوریشن کے قرض دلانے کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے دو دھوکہ بازوں کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ نور محمد عرفان ساکن دودھ باؤلی حسینی عالم جو پیشہ سے ترکاری فروش ہے اپنے دیگر ساتھیوں 30 سالہ محمد منہاج عرف روف ، علیم ، احمد اور الیاس کی مدد سے چھوٹے کاروباریوں سے فی کس 10 ہزار روپئے وصول کرتے ہوئے انہیں اقلیتی مالیتی کارپوریشن سے قرض فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ان سے شناختی کارڈ وغیرہ حاصل کرنے کے بعد انہیں آن لائین ادخال کیا کرتے تھے ۔ اسی طرح کرماگوڑہ مسجد معراج کے قریب رہنے والے محمد غوث سے مذکورہ افراد نے قرض فراہم کرنے کے بہانے 5 ہزار روپئے بطور پیشگی حاصل کی اور قرض فراہم کرنے میں ناکام رہے اور بعد ازاں جعلی قرض کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا جس پر محمد غوث نے پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ اسی طرح نور محمد عرفان اور محمد منہاج نے دبیرپورہ کے ساکن منیر علی خان کو بھی قرض دلانے کا جھانسہ دیکر نقد رقم حاصل کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے نور محمد اور منہاج کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے قرض فراہم کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے دستاویزات و دیگر اشیاء برآمد کرلیا اور علیم ، احمد ، الیاس کو پولیس کو تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT