Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو لوٹنے والی ٹولی کے تین ارکان گرفتار

عوام کو لوٹنے والی ٹولی کے تین ارکان گرفتار

حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) خود کو سیاستداں ظاہر کرتے ہوئے عوام کو لوٹنے والے ایک شخص اور اُس کے دو ساتھیوں کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ ومشی کرشنا اور اُس کے ساتھیوں راہول، ومشی دھر کی ٹولی عوام کو بندوق سے دھمکاکر لوٹنے کے واقعات میں ملوث تھی۔ ومشی کرشنا خود کو ایک سیاستداں اور سرکردہ قائدین کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والا ظاہر کیا کرتا تھا۔ اُس نے رائے درگم علاقے میں ایک کمپنی کے انتظامیہ کو دھمکیاں دیں اور معاملہ رفع دفع کرنے کے لئے 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شکایت کرنے والوں کو بھی وہ ہراساں کررہا تھا۔ سائبرآباد پولیس نے ومشی کرشنا کے علاوہ اُس کے دونوں ساتھیوں کو آج گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی نے سابق میں شاد نگر کے ٹول پلازہ پر خود کو چیف منسٹر کا سکیورٹی عملہ ظاہر کیا تھا اور اس کی پاداش میں جیل کی سزا ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT