Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / عوام کو مہابھارت اور رامائن پڑھنے اڈوانی کا مشورہ

عوام کو مہابھارت اور رامائن پڑھنے اڈوانی کا مشورہ

نئی دہلی۔14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سشما سوراج کی جانب سے گیتا کو ’’قومی کتاب‘‘ قرار دینے کی تائید کے بعد سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے عوام پر زور دیا کہ وہ مہا بھارت اور رامائن کا مطالعہ کریں کیونکہ یہ کتاب سیاست اور اخلاقیات پر معلومات کا اہم وسیلہ ہے ۔ انہوں نے آزادی سے قبل کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی دادی اُن سے ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ وہ مہابھارت کو الگ الگ حصوں پر پڑھے اور پوری مہابھارت ایک ساتھ نہ پڑھیں کیونکہ یہ سمجھا جاتا تھا کی اس کتاب کو صرف گھر میں رکھنے سے قسمت خراب ہوتی ہے ۔ اڈوانی نے مشہور صحافی اور اردو اخبار روزنامہ ’’پرتاپ‘‘ کے ایڈیٹر کے نریندر کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اڈوانی نے کہا کہ انہوں نے کرسچن مشنری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور وہ صرف سندھی ( مادری زبان ) اور انگریزی جانتے تھے ۔ انہوں نے مہابھارت ‘ رامائن اور بھگوت گیتا سندھی اور انگریزی میں ہی پڑھی اور آزادی کے بعد اسے ہندی زبان میں پڑھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT