Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عوام کو ٹھگنے والا دھوکہ باز گرفتار

عوام کو ٹھگنے والا دھوکہ باز گرفتار

اشتہارات سے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام
حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز)  اخبارات میں گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ کے رنگنا ساکن ایس آر نگر تلگو اخبارات میں اشتہارات شائع کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو ڈاٹا انٹری کا کام فراہم کرنے کے بہانے فی کس 3000 روپئے بطور رجسٹریشن فیس وصول کئے اور ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔ پولیس نے بتایا کہ رنگنا لیور ٹکنو سلیوشن ادارے کے نام سے نوجوانوں کو ای میل روانہ کرتے ہوئے انہیں ڈاٹا انٹری کا کام روانہ کیا کرتا تھا اور نوجوانوں کی جانب سے ٹائپ شدہ کام واپس بھیجنے پر وہ مختلف بہانے بناتے ہوئے نوجوانوں کے موبائیل فون کا جواب دینے سے قاصر رہتا ۔ رنگنا کی دھوکہ بازی کے شکار 10 نوجوانوں نے سی سی ایس پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس پر مارکٹنگ انٹلیجنس یونٹ کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا  اور اسے عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT