Monday , December 18 2017
Home / دنیا / عوام کو پرامن احتجاج کرنے کا حق : اقوام متحدہ

عوام کو پرامن احتجاج کرنے کا حق : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی اس حق کی تائید کرتا ہے، جس کے تحت عوام اگر کسی معاملہ پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ ان کا (عوام) جائز حق ہے۔ یاد رہیکہ اقوام متحدہ سے یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب یہ رپورٹس مل رہی ہیں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون کو کشمیر مسئلہ پر اطمینان بخش اقدامات نہ کرنے پر ’’چوڑیاں پیش کی ہیں‘‘۔ بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں ان تمام احتجاجیوں کے احتجاج کرنے کے حق کی تائید کرنا چاہئے جو پرامن طور پر ان معاملات پر جو انہیں (عوام) بے حد عزیز ہیں یا جن کی وہ پرواہ کرتے ہیں، اپنا احتجاج منظم کرتے ہیں۔
انڈونیشیائی بحریہ کو لاپتہ ٹینکر مل گیا
جکارتہ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی بحریہ کے مطابق اسے وہ ٹینکر مل گیا ہے جس میں 4 لاکھ امریکی ڈالرس کی مالیت کا تیل لدا ہوا تھا۔ تاہم گذشتہ ہفتہ ایک تجارتی تنازعہ کے بعد ٹینکر کو خود اس کا عملہ واپس لے گیا تھا۔ ایم ٹی ویر ہارمونی نامی ٹینکر کے بارے میں پہلے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ملائشیا سے روانہ ہونے کے بعد اس کا اغواء کیا گیا ہے کیونکہ جس علاقہ میں وہ سفر کررہا تھا وہ بحری قزاقوں کے حملوں کی وجہ سے کافی بدنام ہے۔ تاہم انڈونیشیائی حکام نے فوری طور پر اس غلط فہمی کا یہ کہہ کر ازالہ کردیا کہ ٹینکر کا اغواء نہیں ہوا ہے بلکہ ایک تجارتی تنازعہ کی وجہ سے اسے انڈونیشیائی عملہ واپس لے گیا ہے۔ ٹینکر میں 9,00,000 لیٹر ڈیزل لدا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT