Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کو گاڑیوں سے متعلقہ کام کیلئے میدک میں سہولت

عوام کو گاڑیوں سے متعلقہ کام کیلئے میدک میں سہولت

میدک 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں میدک کے موٹر وہیکل انسپکٹر دفتر کی خدمات کو اپ گریڈ کیا گیا۔ جس کا افتتاح انھوں نے کمپیوٹر آن کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میدک ایریا کے عوام کو اب اپنی گاڑیوں سے متعلق کاموں کی انجام دہی

میدک 5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں میدک کے موٹر وہیکل انسپکٹر دفتر کی خدمات کو اپ گریڈ کیا گیا۔ جس کا افتتاح انھوں نے کمپیوٹر آن کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میدک ایریا کے عوام کو اب اپنی گاڑیوں سے متعلق کاموں کی انجام دہی کیلئے سدی پیٹ یا سنگاریڈی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ گاڑیوں سے متعلق کاموں، مختلف سرٹیفکٹس اور لائسنس کی تجدید کیلئے میدک ایم وی آئی دفتر ہی رجوع ہونا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ میدک ایم وی آئی آفس کیلئے عنقریب اراضی فراہم کرتے ہوئے سرکاری عمارت کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری دی جائے گی۔ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سدی پیٹ مسٹر ایسو رتنم نے کہاکہ ایم وی آئی دفتر میدک کی خدمات کو اپ گریڈ کرنے کے بعد پہلے مرحلہ میں صرف نان ٹرانسپورٹ وہیکل سے متعلق کاموں کی انجام دہی ہوگی۔ عنقریب دوسرے مرحلہ کا بھی یہاں آغاز کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ وہیکلس سے متعلق بھی کاموں کی انجام دہی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پدما دیویندر ریڈی اور صدرنشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ کو ٹرانسپورٹ عہدیداروں نے تہنیت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT