Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کو گورنر اور چیف منسٹر کی جانب سے دیپاولی کی مبارکباد

عوام کو گورنر اور چیف منسٹر کی جانب سے دیپاولی کی مبارکباد

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کو دیپاولی تہوار کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار باطل پر حق کی فتح کی علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے تہوار عصری دنیا کی برائیوں کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں نئی روشنی لانے کے جذبہ کے سات خدمت انجام دے رہے ہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں کہ تلنگانہ ریاست کے ساتھ ساتھ عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور ان کی زندگیاں خوشی سے سرشار رہیں۔

TOPPOPULARRECENT