Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / عوام کی اُمنگوں کو پَر لگ جائیں گے، مودی کا دعویٰ

عوام کی اُمنگوں کو پَر لگ جائیں گے، مودی کا دعویٰ

رانچی۔/16فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ ’ مومنٹم جھارکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2017‘ سے اس ریاست کے عوام کیلئے کئی مواقع پیدا ہو ں گے اور ان کی اُمنگوں کو پَر لگ جائیں گے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ جھارکھنڈ کے ایونٹ کیلئے نیک تمنائیں پیش ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اس سمٹ کے مذاکرات کے ثمرآور نتائج برآمد ہوں جو جھارکھنڈ کی ترقی میں معاون رہیں۔ ایک اور ٹوئیٹ میں مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام کی ہنرمندی اور ان کے عزم و استقلال نیز ریاستی حکومت کی فعال کوششیں اس ریاست کی ریکارڈ ترقی کا سبب بن رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ سمٹ سے حاصل ہونے والا سرمایہ ریاست کے عوام کیلئے متعدد مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی اُمنگوں کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ دو روزہ سمٹ جو آج شروع ہوئی، اس میں تقریباً 6200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اس سمٹ کے شرکاء ممالک جاپان، چیک ریپبلک، تیونس اور منگولیا ہیں۔

سامبا میں فوجی اہلکار نے خود پر گولی چلاکر خود کشی کرلی
جموں، 16فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں خطہ کے ضلع سامبا میں جمعرات کی صبح ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سامبا کے مہیشور علاقہ میں تعینات فوج کے 24 گرینیڈیر سے وابستہ حوالدار کرشن سنگھ راٹھور نے اپنی سروس انساس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ حوالدار کرشن سنگھ کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور نعش کو فوجی اسپتال سامبا میں رکھا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT