Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی ترقی کیلئے حکومت کے موثر اقدامات

عوام کی ترقی کیلئے حکومت کے موثر اقدامات

نارائن کھیڑ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ عوام خصوصاً مسلمانوں کی ترقی کیلئے مصروف بکار ہے ۔ حکومت عوام سے وہی باتیں کر رہی ہے جس پر عمل آوری یقینی ہو رہی ہے ۔ وعدوں کے انبار لگاکر عوام کو سبز باغ نہیں دکھا رہی ہے ۔ حکومت نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا جس پر عمل آوری کو یقین بنانے کیلئے اقدامات جاری ہے ۔ ان حقائق کا اظہار سدی پیٹ کے ٹی آ رایس قائدین نے کیا جو کہ نارائن کھیڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نارائن کھیڑ کے انتخابی جلسوں میں حصہ لیا عبدالقادر ٹی آر ایس قائد ایک وفد کی شکل میں نارائن کھیڑ کا دورہ کیا ۔ دورہ کنندہ قائدین نے نارائن کھیڑ کے مقامی اقلیتی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے خیالات سے اپنے قائدین نے اس بات کا دعوی کیا کہ نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی یقینی طور پر جیت جائے گی ۔ اس حلقہ پر عرصہ دراز سے کانگریس پارٹی کے قائدین برسر اقتدار تھے لیکن اس مرتبہ ٹی آر ایس کے بے باک قائد مسٹر ٹی ہریش راؤ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرتے میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ وہ عوام سے اس بات سے بھی واقف کروا رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے سربراہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ عوامی فلاحی بہبود کیلئے اپنے آپ کو وقف کرچکے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ عوامی فلاحی بہبود کیلئے کام کرنا ہی حکومت کا فرض بنتا ہے ۔ کے سی ار اقتدار سنبھالنے کے بعد یوں تو کئی ترقیاتی کام انجام دئے ہیں جس کی مثال بہت کم ملے گی ۔ اقلیتوں کی ترقی کیلئے انہوں نے جس طرح اقدامات کر رہے ہیں اس طرح یہ اقدام ماضی میں نہیں دیکھنے کو ملیں گے ۔ اس حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کردیا گیا تھا ۔ جس کو دیکھتے ہوئے کے سی آر نے مسٹر ہریش راؤ کو خصوصی احکامات دئے تاہم نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے وہاں کی عوام کو سہولتیں پہونچائی جائے ۔ سی ایم کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے مسٹر ہریش نے نارائن کھیڑ میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوامی شعور بیدار کر رہے ہیں اور رائے دہندوں کو ٹی آر ایس کی سمت راغب کرنے میں مصروف ہیں ۔ عبدالقادر اور دیگر قائدین نے عوام سے راست ربط پیدا کرکے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ چیف منسٹر کے انقلابی اقدامات کو دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں اپنے ایک ایک ووٹ کا استعمال کریں اور چیف منسٹر کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT