Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی توقعات پورا کرنے کی ہر ممکنہ اقدامات

عوام کی توقعات پورا کرنے کی ہر ممکنہ اقدامات

مدہول /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی ہمدردی کانگریس حکومت کے ساتھ ہے ،کانگریس حکومت کو آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہوگی ۔ کانگریس حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ غریب متوسط طبقہ کی ترقی کانگریس حکومت کا اولین نصب العین ہے ۔ آندھرا ، سیما آندھرا کے لیڈرس کے ہنگامہ سے علحدہ

مدہول /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی ہمدردی کانگریس حکومت کے ساتھ ہے ،کانگریس حکومت کو آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی ہوگی ۔ کانگریس حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ غریب متوسط طبقہ کی ترقی کانگریس حکومت کا اولین نصب العین ہے ۔ آندھرا ، سیما آندھرا کے لیڈرس کے ہنگامہ سے علحدہ ریاست تلنگانہ نہیں رکے گا ۔ اندرون دو ماہ علحدہ ریاست تلنگانہ ہوجائے گا ۔ تلنگانہ میں خوشحالی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر جاناریڈی ریاستی وزیر پنچایت راج و مسٹر پی سدرشن ریڈی ریاستی وزیر بھاری آبپاشی نے مدہول میں 32-33KV برقی پاور ہاوز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر جاناریڈی ریاستی وزیر پنچایت راج و مسٹر پی سدرشن ریڈی ریاستی وزیر بھاری آبپاشی مسٹر وینوگوپال چاری رکن اسمبلی مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈی صدرنشین زرعی مارکٹ بھینسہ مسٹر بی نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی مدہول کے ہاتھوں شہر مدہول میں منرل واٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ بعد ازاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کمربستہ ہے ۔ حلقہ اسمبلی مدہول کے 6 منڈلس کو سداواگو پراجکٹ سے صاف و شفاف پانی کی سربراہی کیلئے ریاستی حکومت نے 168 کروڑ 50 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں ۔ اس سے حلقہ مدہول کے تمام مواضعات کو منرل واٹر کی سربراہی ہوگی ۔ اس طرح مدہول منڈل کیلئے 12 کروڑ 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے 32-33KV سب اسٹیشن کی تعمیر عمل میں آئی جس سے مدہون منڈل کے کسانوں صنعت کاروں اور عوام کو فائدہ ہوگا ۔ لو وولٹیج سے چھٹکارہ مل گیا اور برقی سربراہی سے عوام کو راحت حاصل ہوگی ۔

اس طرح متعلقہ مدہول کے مواضعات کو پکی سڑکیں تعمیر کروانے کا تیقن دیا ۔ دوران پروگرام مقامی سرپنچ نے مدہول سرکاری دواخانہ کی خستہ حالی اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے واقف کروایا جس پر مسٹر جاناریڈی ریاستی وزیر مسٹر پی سدرشن ریڈی ریاستی وزیر آبپاشی نے مدہول سرکاری دواخانہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے دواخانہ کا جائزہ لیا اور یہاں موجود ڈاکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے مدہول دواخانہ کو پہلے کی طرح تمام سہولیات سے مربوط کرنے کا تیقن دیا اور سرکاری دواخانہ میں آپریشن تھیٹر اور اکسرے مشین کی مرمت کرتے ہوئے تعلقہ مدہول کے قدیم 30 بستروں کے دواخانہ کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کے ساتھ جلد از جلد بہتر کرنے کی مسٹر وینوگوپال چاری رکن اسمبلی مدہول و چیرمین و دواخانہ ہذا کو ہدایت دی کہ جو بھی تعاون ہم سے ہوسکتا ہے لیتے ہوئے دواخانہ کو تمام سہولیات تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کی ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسٹر چندرا بابو نائیڈو سابق وزیر اعلی آندھراپردیش نے بھی اس دواخانہ کا دورہ کیا تھا لیکن دواخانہ کی خستہ حالات میں اضافہ ہوا سدھار کچھ بھی نہیں ۔ آخر میں انہوں نے ڈاکٹرس کو عوام کی خدمات کرنے کی ہدایت دی اور اپنے ڈیوٹی وقت پر کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کو کہا ۔ اس طرح مدہول کی خستہ حالات کا بھی جائزہ لیا اور انتخابات کے بعد مدہول کو خصوصی توجہ دینے کا تیقن دیا ۔

اس موقع پر وینوگوپال چاری رکن اسمبلی مدہول بی وٹھل ریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین بھینسہ پی نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی مدہول ، راہلا گری دھر ڈی ایس پی بھینسہ آر ڈی او نرمل مسٹر اے نریندر تحصیلدار مدہول جناب نور محمد ایم پی ڈی او سریندر ریڈی کوآپریٹر سوسائٹی چیرمین مدہول ڈی انیل سرپنچ مدہول جناب افروز خان کانگریس پارٹی صدر منڈل مدہول عارف الدین سرپنچ تروڑہ جادھو سبھاش سابقہ صدرنشین منڈل پریشد مدہول مسٹر نرساگوڑ سابقہ صدر منڈل پریشد مدہول و بلاک صدر حلقہ مدہول کانگریس پارٹی جناب ایم اے عزیز ، پوتنا یادو سابقہ ایم پی ٹی سی سید خالد مخدوم سابقہ ایم پی ٹی سی کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT