Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی خدمت اور حفاظت محکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری

عوام کی خدمت اور حفاظت محکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری

آرمور میں پولیس ریسـپشن سنٹر کا افتتاح ، ڈی آئی جی شیوا شنکر ریڈی کا خطاب
آرمور ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : آرمور پولیس اسٹیشن کے احاطے میں نو تعمیر شدہ پولیس ریسـپشن کا افتتاح ڈی آئی جی این شیوا شنکر ریڈی کے ہاتھوں انجام پایا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع نظام آباد پولیس کمشنر کارتیکیا بھی موجود تھے ۔ افتتاح کی تقریب کے بعد شیوا شنکر ریڈی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی سہولت اور درخواست گذاروں کے مسائل کو حل کرنے اس ریسـپشن سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور ڈی جی پی کی ہدایت پر بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا عوام کی خدمت اور ان کی حفاظتی اقدامات محکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ۔ ان کی خدمت ہی ہمارا پیشہ ہے ۔ ان سے وصول کئے گئے مختلف ٹیکس کے ذریعہ ہی ہمیں تنخواہ حاصل ہوتی ہے ۔ بتایا کہ پولیس اسٹیشن کو اپنے مسائل کے لیے آئے ہوئے درخواست دہندوں کے لیے یہ ریسـپشن سنٹر کا قیام عمل میں آیا گیا ۔ اس طرح پہلے مرحلے کے طور پر ضلع نظام آباد میں ، نوی پیٹ ، آرمور ، نظام آباد ، ڈچپلی میں چار سنٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مرحلہ وار مزید سنٹر کا قیام عمل میں آئے گا ۔ بتایا کہ نظام آباد کے 4 ٹاون پولیس اسٹیشن کو ماڈل پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اس طرح مرحلہ وار تمام پولیس اسٹیشنوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کمشنر کارتکیا کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے لیے بنائے گئے پمفلٹ کی رسم اجراء ڈی ای جی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کمشنر کارتکیا نے بتایا کہ ان 7 جرائم جس میں میاں بیوی میں جھگڑے ، اختلافات ، گلف متاثرین اور ان کے ساتھ ہونے والی ایجنٹوں کے ذریعہ زیادتیاں ، جادو وغیرہ کی غلط فہمی کے واقعات ، خود کشی کے واقعات ، فرقہ پرستی ، ایس سی ایس ٹی ، پر مظالم کے واقعات اور دیگر کی روک تھام کے لیے شعور بیدار کرنے اور ان تمام چیزوں سے معاشرے کو پاک کرنے کی کوشش کے طور پر ایک گلوکاروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے یہ افراد مختلف مقامات پر گائے ہوئے اپنے فن کے ذریعہ ان جرائم کے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کی کوشش کریں گے ۔ اس پروگرام میں اے سی پی آرمور شیوا کمار ، سرکل انسپکٹر آرمور ستیارام ، سب انسپکٹر محمد یعقوب ، گوپی اور دیگر پولیس عملہ موجود تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT