Saturday , August 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین

عوام کی خدمت ہی میرا نصب العین

جنگاؤں ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی خدمت بلالحاظ مذہب و ملت میرا اولین نصب العین ہے ۔ گزشتہ تین دہوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں ہوں ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام کے ساتھ شروع سے میرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔ ہر ایک سے ملکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی جنگاؤں کانگریس

جنگاؤں ۔ 17 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی خدمت بلالحاظ مذہب و ملت میرا اولین نصب العین ہے ۔ گزشتہ تین دہوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی خدمت میں ہوں ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام کے ساتھ شروع سے میرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔ ہر ایک سے ملکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی جنگاؤں کانگریس آئی امیدوار مسٹر پنالہ لکشمیا نے نمائندہ سیاست جنگاؤں مسٹر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کیہ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے گوداوری سے پانی پائپ لائین کے ذریعہ لایا گیا ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ میں ہر جگہ سی سی روڈس تعمیر کئے گئے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و حلقہ اسمبلی جنگاؤں کانگریس آئی امیدوار مسٹر پنالہ لکشمیا نے کہا کہ کے سی آر کے کوئی قول و فعل میں تضاد ہے ۔ بات پر پابند نہیں رہتے وہ اپنے وعدوں پر کام کرنے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی ۔ اور کہا کہ پہلی حکومت کانگریس پارٹی ہی تشکیل دے گی ۔ جس میں تلنگانہ کی ترقی اور یہاں کے عوام کی بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے جائینگے ۔ کانگریس پارٹی سیکولرازم پر برقرار رہتی ہے ۔ ٹی آر ایس اور ٹی ڈپی کبھی بھی فرقہ پرست پارٹیوں سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ۔ کبھی بھی مرکز میں قائم ہونے والی این ڈی اے کا بھی ساتھ دینگے ۔ مسلمان شروع سے کانگریس پارٹی کے ساتھ ہیں اب بھی مسلمان کانگریس پارٹی کا ساتھ دیکر پارلیمنٹ کے ارکان اور اسمبلی ارکان کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں ۔ مسٹر پنالہ لکشمیا نے کہا کہ کے سی آر زیادہ ٹکٹ اپنے ارکان خاندان کو دیئے ہیں ان کو تلنگانہ عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے صرف و تلنگانہ عوام کو دھوکہ دینا جانتے ہیں ۔ عوام خود اس انتخابات میں سبق سیکھائینگے ۔ عوام سے اپیل ہیکہ کانگریس پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT