Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم

حلقہ پارلیمان کرنول کی وائی ایس آر سی پی امیدوار بی رینوکا کا خطاب

حلقہ پارلیمان کرنول کی وائی ایس آر سی پی امیدوار بی رینوکا کا خطاب

کرنول /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرنول میں اردو اخبارات کے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے بٹا رینوکا ، وائی ایس آر سی پی کی جانب سے حلقہ پارلیمنٹ کرنول کی امیدوار نے کہاکہ عوام کی خدمت کے جذبہ سے ہی میں ایم پی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں آئی ہوں ۔ محترمہ نے مزید کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے جو خدمات انجام دیں تھی ان کے ہونہار سپوت جگن موہن ریڈی نے بھی ان ساری خدمات کے علاوہ اور بہت ساری انسانی خدمات کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ لہذا اسی مشن کو آگے لے جانے کیلئے ہم سب و شب روز محنت کر رہے ہیں۔ آپ سب مل کر آنے والے انتخابات میں وائی ایس آر ایس سی پی کے حق میں مجھے یعنی بٹارینوکا کو کرنول ایم پی کی حیثیت سے ضرور کامیاب بنائیں ۔ اس میں سب کی ترقی ہے ۔ انہوں نے اردو نامہ نگاروں کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن کو وسیع پیمانے پر بنا کسی رکاوٹ اور روک ٹوک سے لاگو کرنے کی کامیاب کوشش کریں گے اور وقف جائیدادوں کا تحفظ ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ہائی کمان کے مشوروں کے ساتھ ہم سب خوشحالی اور ترقی ، انصاف اور امن کے علاوہ انسانی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے ہمیشہ آگے کی جانب بڑھیں گے ۔ انہوں نے حلقہ پارلیمنٹ کرنول کے عوام سے درخواست کی ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر بھرپور خدمت کرنے کا موقع عنایت کریں ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT