Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کی رائے معلوم کرنے کے بعد نئے اضلاع کی تشکیل ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا بیان

عوام کی رائے معلوم کرنے کے بعد نئے اضلاع کی تشکیل ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا بیان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ نئے اضلاع کی تشکیل عوام کی رضا مندی سے سائنٹفک انداز میں کی جائے گی ۔ کے ٹی راما راؤ نے کل ٹکسٹایل ٹاون سرسلہ میں مختلف پروگرامس میں شرکت کی ۔ صحیفہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نئے اضلاع قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ مرکزی حکومت مرکزی فنڈس مختص کرنے کے لیے ضلع یونٹ کو بنیاد بنا رہی ہے ۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں گرام سبھائیں منعقد کرتے ہوئے عوام کی رائے حاصل کرنے کے بعد ہی نئے اضلاع کی تشکیل ہوگی ۔ کے ٹی راما راؤ نے سرسلہ ٹاون میں سڑکیں بچھانے اور ڈرینج سسٹم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے یہ تیقن بھی دیا کہ مشن بھگیرتا پروگرام کے تحت جلد ہی ٹاون کے تمام گھروں کو نل کنکشن مہیا کئے جائیں گے ۔ کے ٹی راما راؤ نے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT