عوام کے اعتماد سے غداری کا مودی پر کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جی ایس ٹی کے دائرہ سے خارج کردیا جائے اور الزام عائد کیا کہ مودی حکومت عام آدمی کے اعتماد کے ساتھ غداری کررہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیا جانا چاہئے ۔ کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے کہاکہ بی جے پی حکومت غریبوں کی دشمن ہے ۔ اوسط طبقہ کی بھی دشمن ہے ، کیونکہ یہی طبقات ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کو برداشت کرتے ہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت بے رحمی کے ساتھ ٹیکس اندازی کررہی ہے اور دل کھولکر قرضہ جات حاصل کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT