عوام کے ساتھ انصاف کانگریس سے ہی ممکن

سنگاریڈی میں انتخابی پدیاترا سے جگاریڈی کا خطاب

سنگایڈی ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگاریڈی امیدوار کانگریس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نے آج سنگاریڈی کے محلہ اندرا کالونی وارڈ نمبر 25 میں پدیاترا کے بعد انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی عوام دشمن حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا وقت آچکا ہے ‘ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سونیاگاندھی کا کارنامہ ہے ۔ کے سی آر نے عوام کو ناقابل عمل و خوش کن وعدوں کے ذریعہ گمراہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ۔ لیکن انہوں نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ۔ صرف کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی عوام کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف ہوسکتا ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں سماج کے تمام طبقات کا یکساں طور پر خیال رکھا گیا ہے ۔ عوام کے لئے کئی ایک فلاحی و ترقیاتی اسکیمات بالخصوص بیروزگاری وظیفہ کے علاوہ کسانوں کو 2 لاکھ روپئے کے قرض کی معافی اور بے گھر افراد کو رہائشی پلاٹس کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے ووٹوں کا استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں تاکہ حلقہ اسمبلی تلنگانہ میں ترقیاتی اقدامات بڑے پیمانے پر کئے جاسکیں ۔ اس موقع پر محمد لیاقت علی ‘ محمد مختار ‘ اکبر ایڈوکیٹ ‘محمد عظیم ‘ معراج خان ہاشمی ‘سریکانت ‘ کرشنا ‘ کرن ‘ مہیش کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد میں موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT