Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی ہدایت

عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی ہدایت

عادل آباد میں ایس پی ترون جوشی کا عہدیداروں سے خطاب

عادل آباد میں ایس پی ترون جوشی کا عہدیداروں سے خطاب
مد ہول15 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) محکمہ پولیس اپنے فرض منصبی کیلئے ہر وقت متحرک رہتے ہوئے عوام کو چین وسکون کی زندگی فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کرے اور مجرما نہ کر دار کے افراد پر کڑی نظر رکھے۔ ان خیالات کا اظہار سپرٹنڈنٹ پولیس عادل آباد مسٹر ترون جوشی نے مدہول دورے کے موقع پر پولیس عہدیداروںسے کہاکہ وہ اپنے فرض میں کو تا ہی کے بغیر عوام کے ساتھ ہمدردانہ و دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے عوام میں محکمہ پولیس کا جو خوف ہے اس کو دور کر تے ہوئے عوام کے اعتماد کو بحال کریں اور غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر رکھیں تا کہ کو ئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ محکمہ پو لیس کی جانب سے می کوسم کے تحت عوام میں میل جول کو بڑھاوا دیتے ہوئے برائیوں کے خاتمہ کے سد باب کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بعدازاں صحافیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ شراب کے غیر قانونی کاروبار کو روکنے کیلئے پولیس متحرک ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایسے شراب کے اڈے جو غیر رسمی طور پر چلا ئے جارہے ہیں ان کو فوری بند کر نے کی ہدایت دی ورنہ ان کے خلاف پولیس سخت کاروائی کریگی ۔انہوں نے پولیس عہدیداورں سے کہاکہ وہ کسی بھی سیاسی دبائو میں آئے بغیر اپنے فرض کو بخوبی انجام دیں اور لا ئنس یا فتہ شراب کے دوکانوں کے علاوہ دھا بوں اور عوامی مقامات پر شراب نو شی سے سماج میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے اس لئے پولیس بیلٹ شاپس کے خلاف سخت کاورائی کر رہی ہے انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہو ئے کہا کہ غیر سماجی عناصر کے علاوہ جن افراد پر پولیس کیسس موجود ہیں ان کی حر کات و سکنات پر کڑی نظر رکھیں تا کہ سماج میں عوام کو امن و سکون کی زندگی میسر ہو۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو سخت تا کید کی کہ وہ پڑولنگ میں زبردست اضافہ کریں کیو نکہ مہاراشٹرا سرحد پر ضلع عادل آباد و مدہول ہو نے کی وجہ سے چوری ، ڈکیتی کی واردات رونما ہو رہی ہیں اس کے لئے مہاراشٹرا پولیس سے مدد لیتے ہوئے ایسے مجرمانہ کردار کے حا مل سرحد سے آنیو الے افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر پولیس اسٹیشن میں سر سبز و شادابی کیلئے درختوں کو لگوائیں اور صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور پولیس کی مدد کیلئے آنے والے مظلومین کے ساتھ بہتر سلوک کر تے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے انہیں انصاف دلوائیں انہوں نے کہاکہ باسر میں پشکرالو کی تیاریوں میں پولیس کو پوری طرح چاق و چوبند رہنے کی ہدایت دی کیو نکہ باسر میں مندر کو آنے والوں بھگتوں کی تعدا د لا کھوں میں ہو تی ہے اور یہاں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں اس کیلئے پولیس قوفیہ کیمرے نصب کریں تا کہ ہر آنے والے فرد پر پولیس کی کڑی نظر رکھی جاسکے اور پولیس سیول ڈریس میں رہتے ہوئے عوام کی مددکریں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ترون جو شی ضلع ایس پی عادل آباد نے آج حلقہ مدہول کے بھینسہ ،مدہول اور باسر کا دوہ کیا اورپولیس عہدیداروں کو پڑولنگ میں اضافہ کرنے پر زور دیا نیز تمام پولیس عہدید اروں کو سخت ہدایت دی کہ فرض کو بخوبی انجام دیں بعد ازاں باسر میں شب بسری کی اور آج صبح ٹریپل آئی ٹی کالج باسر کا دوہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی بھینسہ اے راملو ، مدہول ایس آئی سریدھر ، باسر ایس آئی بی انیل کے علا وہ دیگر پولیس جوان مو جود تھے۔

TOPPOPULARRECENT