عوام کے سبھی وعدے پورے کئے جائیں گے :پائلٹ

جے پور،12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت جواب دہی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔مسٹر پائلٹ نے نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے پہلے میڈیا سے کہا کہ کانگریس کے پاس تجربہ کار اور نوجوان لوگوں کا تال میل ہے اور وہ عوام کے حق میں کام کریں گے اور جواب دہی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کانگریس غیر بی جے پی پارٹیوں کے لوگوں کو بھی ساتھ لے کر چلے گی تاکہ یہ پیغام جاسکے کہ لوگ متحد ہوکر بی جے پی کے خلاف کھڑے ہیں۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسی پالیسی سے لوگوں کو پریشان کیا ہے اور وہ اعلی اداروں کو کھوکھلا کرنے کا کام کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT