Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عوام کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں تلگودیشم ، بی جے پی قائدین کا بیان

عوام کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں تلگودیشم ، بی جے پی قائدین کا بیان

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں تلگودیشم ، بی جے پی اتحاد کو بدترین شکست ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے قائدین نے کہا کہ ہم عوام کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں ۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو  جنہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں تلگودشیم ، بی جے پی امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلائی تھی توقع ظاہر کی کہ منتخب امیدوار عوام کی بہبود کیلئے بہتر سے بہتر کام کریں گیں ۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے کہا کہ تلگودیشم عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہے اور انتخابات میں کامیابی یا ناکامی کے باوجود عوام کی خدمت کرنا پارٹی کا شیوا رہا ہے ۔ یہ انتخابات میں دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو ناکامی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT