Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عوام یوگا کو زندگی کی اہم عادت بنالیں : گورنر نرسمہن کا مشورہ

عوام یوگا کو زندگی کی اہم عادت بنالیں : گورنر نرسمہن کا مشورہ

حیدرآباد 21 جون ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ یوگا کو اپنی زندگی کی اہم عادت بنالیں ۔ گورنر موصوف نے یہاں راج بھون میں بین الاقوامی یوگا ڈے کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یوگا سے ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور متوازن زندگی گذارنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے بھی یوگا کرنا شروع کیا ہے ۔ بین الاقوامی یوگا ڈے کے حصہ کے طور پر ایک یوگا ٹیچر کی رہنمائی میں گورنر نے اپنی شریک حیات اور گورنر کے مشیروں و پریس سکریٹری و دیگر عملہ کے ارکان و افراد خاندان کے ساتھ ایک گھنٹہ تک دربار ہال میں یوگا میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT