Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / عورت کو برہنہ ، عصمت ریزی اور زدو کوب کرنے کا واقعہ

عورت کو برہنہ ، عصمت ریزی اور زدو کوب کرنے کا واقعہ

مہاراشٹرا میں 14 افراد کیخلاف مقدمہ، حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل
احمد نگر ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں پیش آئے ایک انتہائی دلخراش واقعہ میں چند مردوں کے ایکگروپ نے ایک 30 سالہ عورت کو سڑک پر برہنہ کردیا اور گروپ میں شامل ایک شخص نے اس کی عصمت ریزیکی جبکہ مرد ملزمین کی رشتہ دار عورتوں نے اس تنہا و بے بس عورت کی لاٹھیوں سے بری طرح پٹائی کی۔ پو لیس نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ 14 جنوری کو شری گونڈے تحصیل کے تحت وڈالی گاؤں میں پیش آیا جب یہ عورت علاج کیلئے قریبی کھاستی گاؤں کو تنہا روانہ ہورہی تھی کہ درمیانی راستہ میں ایک آدمی نے اس کو زبردستی اپنی موٹر سیکل پربٹھالیا لیکن آگے بڑھنے کے بعد وہاں موجود مردوں کے ایک گروپ نے اس مرد کے ساتھ موٹر سیکل پرعورت کے سفر پر اعتراض کرتے ہوئے بدسلوکی اور نازیبا حرکت کی ۔ اس دوران چند افراد نے راستہ میں ہی عورت کو برہنہ کردیا ۔ گروپ میں شامل ایک فرد نے اس کی عصمت ریزی کی اور دوسروں نے اس کی مدد کی ۔ بعد ازاں اس عورت کو وڈالی گاؤں لیجایا گیا جہاں ان افراد کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے چھ عورتوں نے اس سے بس عورت کو بری طرح زد و کوب کیا ۔ لاٹھیوں سے اس کی پٹائی بھی کی گئی جس کے نتیجہ میں عورت کے بیہوش ہوجانے کے بعد اس کو قریبی کنال میں پھینک دیا گیا ۔ تاہم چند افراد نے اس کو وہاں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اس کے بیان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے بشمول چند خواتین 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

بہار میں رکن اسمبلی کا مفرور شوہر گرفتار
پورنیا ۔ 20 ۔ جنوری (س یاست ڈاٹ کام) بہار میںحکمراں جے ڈی (یو) کی رکن اسمبلی بیما بھارتی کا مفرور شوہر اودھیش منڈل جو گزشتہ اتوار کو پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگیا تھا ، آج گرفتار کرلیا گیا۔ اس کو قتل کے ایک مقدمہ میں گواہوں کو دھمکی دینے کے الزام کے تحت گرفتار کرتے ہوئے لاک اپ میں ڈال دیا گیا تھا جہاں سیوہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ پورنیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شانت کمار تیواری نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ اودھیش منڈل اور اسکے تین ساتھیوں  کو پارپٹا گاؤں کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ منڈل اس وقت لاک اپ سے فرار ہوگیا تھا ، جب اس کی بیوی جے ڈی (یو) رکن اسمبلی بیما بھارتی کے علاوہ پورنیا کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کشوریا اس سے ملنے کیلئے پولیس اسٹیشن پہونچے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT